کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 1

کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی مصنف: مدیر :خالد حسین گورایہ پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی ترجمہ: سہہ ماہی مجلہ البیان ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونے والا جماعت کا علمی ، تحقیقی ، اصلاحی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے رہنما رسالہ کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کے سرپرست اعلیٰ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ ہیں اور مدیر اعلیٰ فضیلۃ الشیخ خلیل الرحمٰن لکھوی صاحب حفظہ اللہ ہیں ، مدیر خالد حسین گورایہ ہیں۔ زیر نظر اشاعت اس رسالے کا سلسلہ نمبر 13 ہے۔ اس شمارہ میں شامل اشاعت مضامین میں سے چند ایک یہ ہیں۔ یمن میں حوثی بغاوت، حوثی زیدی ہیں یا رافضی ، جادو جنات سے بچیں ، رشتوں کی بنیاد کیا ہونی چاہئے ؟ ، دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں کی تقسیم، بچوں کی تربیت کے رہنما اصول يمن مين حوثي بغاوت کے خلاف سعودی عرب کی مدد کیوں ضروری ہے ؟ خالد حسین گورایہ آج سے کچھ چودہ سوسال پہلے کا واقعہ ہے جو پیارے پیغمبر محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سال رونما ہوا ۔ یمن کے ایک جابر وجائر اللہ کے دشمن ابرہہ نے جو یمن کا گورنر جنرل تھا ہاتھیوں کا لشکر لیکر کعبۃ اللہ پر یلغار کی ۔ اس وقت مکہ میں اہل توحید نہیں تھے بلکہ مشرکین آباد تھے ۔ جن کے سردار عبد المطلب تھے ۔ ابرہہ نے اُس وقت کے مشرکین کے کعبۃ اللہ سے لگاؤ کو جانچنے کےلئےعبد المطلب کے چند اونٹ اپنے قبضے میں لے لئے ۔ عبد المطلب ابرہہ کے پاس پہنچا ابرہہ نے خوش آمدید کہا اور آنے کا سبب پوچھا ۔ عبد المطلب نے کہا میرے کچھ اونٹ آپ نے قبضے میں لے لئے ہیں ازراہ کرم وہ مجھے واپس دے دیجئے ۔ ابرہہ یہ مطالبہ سن کر حیران بھی ہوا اور متعجب بھی ، اور خود ہی عبد المطلب سے کہنے لگا کہ میں تو تمہارے رب کے گھر کو گرانے آیا ہوں تم نے اس کی بابت مجھ سے کوئی بات نہ کی اور لگے اپنے ان حقیر اور چند ٹکے کی مالیت کے اونٹوں کا مطالبہ کرنے۔ عبد المطلب نے جواب دیا ’’أنا رب الإبل وللبيت رب يحميه ‘‘ میں تو ان اونٹوں کا مالک ہوں انہی کی فکر کروں گا !،ہاں اس گھر کا بھی کوئی مالک ہے وہ خود اس کی حفاظت کرلے گا ۔ پھر کعبۃ اللہ آئے اور اس کا کنڈا پکڑ ا اور یہ اشعار پڑھ کر دعا کی اور قریش کو لیکر پہاڑوں کی چوٹیوں اور گھاٹیوں پر چلا گئے تاکہ ان متکبرین کا انجام دیکھ سکیں ۔ لاهم إن العبد يمنع رحله فامنع حلالك

  • فونٹ سائز:

    ب ب