کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 113
برصغیر (پاک وہند) میں علم حدیث ( قسط نمبر2) شاہ ولی اللہ دہلوی ۔۔تا ۔۔ مولانا محمدعلی جانباز رحمہما اللہ 1176ھ تا 1429ھ عبد الرشید عراقی جناب نواب صدیق حسن خاں کے استاد ذی وقار علامہ حسین بن محسن انصاری الیمانی جناب مولانا سید نواب صدیق حسن خان مرحوم ومغفور نےجن اساتذہ کرام سے علم حدیث میں سند واجازت حاصل کی ان میں علامہ حسین بن محسن انصاری الیمانی بھی شامل ہیں۔ اس لیے مختصر حالات زندگی اور ان کی علمی خدمات پر ذیل میں روشنی ڈالی جاتی ہے (عراقی) الشیخ الإمام العلامة المحدث القاضی حسین بن حسن بن محمد بن مہدی ابن أبی بکر بن محمد بن عثمان بن محمد بن عمر بن محمد بن مہدی بن حسین بن أحمد بن حسین بن إبراہیم بن إدریس بن تقی الدین بن سبیع بن عامر بن عتبة بن ثعلبة بن