کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 35

4-کسی پرندے یا طوطے وغیرہ سے پرچی نکالی جاتی ہےپھر ا س پر تحریر شدہ عبارت کی روشنی میں متاثرہ لوگوں کی قسمت بتائی جاتی ہے۔ مسحور کی علامات: کسی بھی بیماری کے علاج سے پہلےاصل اور بنیادی چیز مرض کی تشخیص ہے چونکہ جادو بھی ایک بیماری ہے لہٰذا ازحد ضروری ہے کہ علاج معالجے سے پہلے مرض کی اچھی طرح تشخیص کرلی جائے اور ان علامات کا بغور جائزہ لیا جائے جن کی روشنی میں اس بات کا تعین ہوسکے کہ واقعی یہ معاملہ جادو کا ہی ہے ، مسحور کی علامات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ أ: حالت بیداری کی علامات ب: حالت نیند کی علامات أ: حالت بیداری کی علامات: 1-کسی سبب کے بغیر گرجانا 2-اللہ کے ذکر سے رُکنا اور بدکنا 3-کسی سبب کے بغیر سر درد ہونا 4-آواز کا کمزور ہونا 5-سستی اور رنجیدگی 6-ایسی بےہوشی جس کا کوئی طبی سبب نہ ہو۔ 7-جسم کے کسی عضو کا ایسا شل ہوجانا جس کا کوئی طبی سبب نہ ہو۔ 8-بہت جلد غصہ ہونااور بغیر کسی واضح سبب کےرونا ۔ 9-عورتوں کی ماہواری میںبے قاعدگی۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب