کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 40

ترجمہ: یہ شیطانی کاموں میں سے ہے۔ امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ صحابہ کرام اور تابعین عظام کے متعلق فرماتے ہیں: ’’کانوا یکرھون التمائم والرقی والنشر‘‘ ترجمہ: یہ تمام حضرات تعویذ، شرکیہ دم درود اور جادو کا، جادو کے ذریعے سے علاج کرنے کو انتہائی ناپسند کرتے تھے۔ اور نشرہ کی ہر دو قسموںکے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امام حافظ ابن قیم رحمہ اللہ رقمطراز ہیں’’سحر شدہ کو جادو سے نجات دلانے کے لیے عمل کرنے کو نشرہ کہاجاتاہے، اس کی دو اقسام ہیں۔ 1-جادو کا بذریعہ جادو علاج کرنا، یہ شیطانی عمل ہے کیونکہ جادو کرناشیطان کا کام ہے، لہٰذا مسحور کو جادو سے نجات دلانے کے لیےجادو کا علاج بذریعہ جادو کرنے والاجادو گر کا تقرب حاصل کرنے کے لیے ہر وہ غلط کام کرتا ہے جو شیطان چاہتا ہے۔ 2-نشرہ کی دوسری قسم وہ ہے جوکہ دم درود، دعاؤں اور جائز دواؤں سےکیا جاتاہے، یہ جائز ہے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب