کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 102

سرخ اشارےکی پابندی نہ کرنا: ہر گاڑی چلانےوالا ٹریفک کے اشاروں سے واقف ہوتاہے وہ جانتا ہے کہ سرخ اشارے سے کیا مراد ہے؟ اور سبز سے کیا مراد ہے؟۔ ان اشاروں پر عمل نہ کرنا خطرے سے خالی نہیں اور ا س میں حادثہ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اس لئے سرخ اشارے کو کسی بھی حالت میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے ٹریفک اشاروں کی بابت سوال ہوا تو شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا: ٹریفک سگنلز پر عمل نہ کرنا کسی طرح بھی روا نہیں۔ کیونکہ یہ اشارے حاکم کے قول کی منزلت پر ہیں جیسا کہ حاکم کہے کہ رکو یا کہے کہ چلو اور بحیثیت مسلمان ہم پر حاکم کا ہر( جائز) حکم ماننا فرض ہے کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشاد ہے کہ : اے ایمان والو! فرمانبرداری کرو اللہ تعالی کی اور فرمانبرداری کرو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اور تم میں سے اختیار والوں کی۔(النساء 59)

  • فونٹ سائز:

    ب ب