کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 129

[وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَيْکُمْ اِذْ کُنْتُمْ اَعْدَاۗءً فَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِکُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہِ اِخْوَانًا ] ’’اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے،تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی،پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی بن گئے‘‘۔ [سورہ آل عمران:103] اسلام نےہمیشہ اتحادو اتفاق کی دعوت دی ہے۔اللہ پاک کا ارشادگرامی ہے: [وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا ] [سورہ آل عمران:103] ترجمہ:’’ اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو‘‘ نیز فرمایا :  [ اِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّاَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْنِ 92؀] [سورہ انبیاء:92] ’’ یہ تمہاری امت ہے جو حقیقت میں ایک ہی امت ہے، اور میں تم سب کاپروردگار ہوں پس تم میری ہی عبادت کرو‘‘

  • فونٹ سائز:

    ب ب