کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 143

برصغیر ( پاک وہند ) میں علم حدیث ( قسط ۳ ) عبد الرشید عراقی  حضرت العلام حافظ محمد محدث گوندلوی شیخ العرب والعجم استاد العلماء حضرت العلام حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ علوم اسلامیہ کا بحر زخار تھے آپ بیک وقت مفسر بھی تھے، اور محدث بھی ، مورخ بھی تھے اور محقق بھی، مجتہد بھی تھے اور فقیہ بھی ،معلم بھی تھے اور متکلم بھی ، مدرس بھی تھے اور مصنف بھی ،عربی،فارسی اور اردو کے انشاء پرداز بھی تھے اور ادیب بھی تمام علوم اسلامیہ پر ان کو یکساں قدرت حاصل تھی پروفیسر میاں محمد یوسف سجاد حفظہ اللہ لکھتے ہیں کہ ’’قرآن وحدیث، منطق وفلسفہ،صرف ونحو،لغت وبیان کے علاوہ علم الکلام اور عقائد کی دقیق دقیق بحثوں سے گوہر مراد نکالنے میں آپ کو ملکہ حاصل تھا۔‘‘  حضرت محدث گوندلوی کے علم وفضل کا اعتراف علمائےسعودی عرب نے بھی کیاہے ایک دفعہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ایک علمی مجلس میں علامہ شیخ محمد امین الشنقیطی مولف تفسیر اضواء البیان نے حضرت محدث گوندلوی رحمہ اللہ کی موجودگی میں فرمایا

  • فونٹ سائز:

    ب ب