کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 162

(1) اسلام اور مسیحیت: یہ کتاب تین عیسائی کتب کا جواب ہے : ۱۔ توضیح البیان فی اصول القرآن ۲۔ مسیحیت عالمگیری ۳۔ دین فطرت اسلام ہے یا مسیحیت  (2) مقدس رسول : مولانا امرتسری رحمہ اللہ کی یہ کتاب آریہ سماج کی ایک فضول کتاب ’’رنگیلا رسول’’ کا جواب ہے۔ جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر بے جا قسم کے اعتراضات کئے گئے تھے مولانا ثناء اللہ امر تسری نے بڑی سنجیدگی سے اعتراضات کے جوابات دیئے ، مولانا مرحوم اپنی اس کتاب کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتے تھے۔  (3) فیصلہ مرزا : مرزا غلام احمد قادیانی نے 15 اپریل 1907ء کو ایک اشتہار شائع کیا تھا جس کا عنوان تھا ’’مولوی ثناء اللہ سے آخری فیصلہ‘‘ اس میں مرزا قادیانی نے دعا کی تھی کہ میرے اور مولوی ثناء اللہ میں فیصلہ فرما کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں مرجائے۔ اللہ تعالیٰ نے مرزا کی یہ دعا قبول فرمائی کہ اس اشتہار کے ایک سال ایک ماہ 12 دن بعد 25 مئی 1908ء کو آنجہانی ہوکر جہنم واصل ہوئے اور مولانا ثناء اللہ امرتسری نے 40 سال بعد 15 مارچ 1948ء بمقام سرگودھا رحلت فرمائی۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری نے مرزا قادیانی کی وفات پر فرمایا : کذب میں پکا تھا پہلے مر گیا نا مرادی میں ہوا اس کا آنا جانا 

  • فونٹ سائز:

    ب ب