ِبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
دین اسلام و منہج اہل حدیث کی جدید انداز میں نشر و اشاعت کے لئے " المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر " کا ایک اہم پروجیکٹ
آئی ٹی کی دنیا میں اردو زبان میں اردو کتابوں کے لئے المکتبۃ الشاملۃ کی طرز پر زیادہ جدید ، آسان اوراپنی نوعیت کی منفرد آن لائن اور ڈیجیٹل لائبریری، جو کہ ویب سائٹ ، کمپیوٹر سافٹ وئیر (Software) کی صورت میں بنائی گئی ہے جس میں صرف علماء اہل حدیث کی علمی کتب و تصانیف شامل ہیں۔
زیر سرپرستی : فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ (سرپرست اعلیٰ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی)
مدینہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اسکالرز کی زیرِ سرپرستی قائم تعلیمی ،تحقیقی، تبلیغی ورفاہی ادارہ ایک ایسا ادارہ جو خالصتاً قرآن و سنت کی روشنی میں:
تمام تر تعصبات سے بالاتر رہ کر دینِ اسلام کی خدمت ،شعائرِ اسلام کے دفاع اورامتِ مسلمہ کے عقائد وافکار و اعمال کی اصلاح کے لئے مصروفِ عمل ہے۔
نظریاتی و عملی فتنے اور دیگر باطل افکار و نظریات کا مدلل رد خالص علمی انداز میں پیش کرتا ہے۔
تحقیق و تالیف کے میدان میں فکری و نظریاتی،مالی معاملات اور دیگر جدید مسائل میں تفصیلی و مدلل تجزیہ اورشرعی حل تجویز کرتا ہے۔
الیکٹرانک میڈیامیں اپنی ویب سائٹ :www.islamfort.com اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تمام دنیا میں دینِ اسلام کی نشر و اشاعت کافریضہ انجام دے رہا ہے۔
زندگی سے متعلقہ تمام شرعی مسائل کا حل زبانی، تحریری اور آن لائن ہرطرح سے پیش کرتا ہے۔
ہر عمر اورہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کے لئے مختلف اوقات میں دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔
معاشرے میں غرباء و مساکین ،یتیم و بیواؤں اورمستحق افراد کی حسبِ مقدور کفالت کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔
تفصیلی تعارف کے لئے ملاحظہ کریں:المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر
بتعاون و اشتراک :
اس سافت ویئر کی تشکیل میں مجلس التحقیق الاسلامی نے کتب احادیث خصوصاً کتب ستہ، کتب فتاوی و دیگر اہم کتابوں کی یونیکوڈ فارمیٹ میں فراہمی کے ساتھ ساتھ مختلف مراحل پر علمی و فنی تعاون کے ذریعہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
مجلس التحقیق الاسلامی، جامعہ لاہور الاسلامیہ سے منسلک ایک علمی وتحقیقی ادارہ ہے، جو عرصہ پچاس سال سے بڑی شاندار خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پاکستان کے علمی حلقوں میں معروف رسالہ ماہنامہ محدث یہیں سے شائع ہوتا ہے اور اردو زبان کی سب سے بڑی پانچ اسلامی ویب سائٹس کو بھی چلا رہا ہے۔اس کے علاوہ متعدد علمی وتحقیقی پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ یہ ادارہ روپڑی خاندان کے چشم وچراغ محترم ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ کی سرپرستی اور ان کے فرزند ارجمند محترم ڈاکٹر حافظ انس نضر حفظہ اللہ کی ادارت میں جاری وساری ہے۔
تفصیلی تعارف کے لئے ملاحظہ کریں:کتاب و سنت ڈاٹ کام
دیگر معاونین :
حدیث پبلیکیشنز شیش محل روڈ لاہور : مولانا اقبال کیلانی صاحب کی علماء و طلباء کےمابین مشہور و معروف کتب اسی مکتبہ سے شائع ہوئیں ، مولانا اقبال کیلانی صاحب ہی اس مکتبہ کے سرپرست ہیں۔ اُن سے جب المکتبۃ السنۃ کے حوالے سے رابطہ کیا گیا اور ان سے کچھ کتابیں اس سافٹ وئیر میں شامل کرنے کے لئے مانگی گئیں تو انہوں نے مکمل خوش دلی کے ساتھ دعائیں دیتے ہوئے ابتدائی طور پر چھ کتابیں مہیا کردیں اور آئندہ کے ورژنز میں ان کی بقیہ کتب بھی شامل ہوں گی۔ ان شاء اللہ
ادارہ علوم اثریہ :الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ جماعت کی ایک مشہور شخصیت ہیں آپ اس ادارہ کے سرپرست ہیں ، اسی ادارہ سے آپ کی تمام کتب شائع ہوئی ہیں۔ شیخ ارشاد الحق اثری صاحب سے بھی کتب کے سلسلے میں تعاون کی گزارش کی گئی تو انہوں نے ابتدائی طور پر دو کتابیں مہیا کی اور بقیہ کتب ان شاء اللہ آئندہ کے ورژنز میں شامل ہوں گی۔
مکتبہ عبداللہ بن السلام : اس مکتبہ کے سرپرست الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب ہیں ۔ آپ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے بھی سرپرست اعلیٰ ہیں ۔ آپ کی بھی تمام کتابیں اس سافٹ وئیر کا حصہ ہیں۔
الشیخ عبدالغفور دامنی صاحب حفظہ اللہ: الشیخ عبدالغفور دامنی صاحب حفظہ اللہ جماعت کی عظیم علمی اور بزرگ شخصیت ہیں ۔ مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ بلوچستان سے تعلق ہے، شیخ صاحب سے بھی جب کتب کے سلسلے میں تعاون کی گزارش کی گئی تو انہوں نے بھی اپنی تمام کتابیں مہیا کردیں۔
اس کے علاوہ بعض احباب و مکتبات نے تعاون کا وعدہ کیا ہوا جو ان شاء اللہ آئندہ کے ورژنز میں شامل کی جائیں گی، جن میں شیخ داؤد شاکر صاحب و شیخ احسن سلفی صاحب جنہوں نے الشیخ عبدالغفار محمدی صاحب مرحوم کی تمام کتب مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انصار السنۃ پبلیکیشنز لاہور ، مکتبہ قدوسیہ سمیت دیگر احباب و اداروں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
کتب مکتبہ