کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 49

اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟ مترجم : خالدحسین گورایہ  الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علي سید الأنبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین۔۔۔۔۔۔۔ أما بعد! تمہید : تمام تعریفات اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جو یہ فرماتاہے کہ { يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ} ترجمہ : ’’ اے لوگوں! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیز آئی ہے جو نصیحت ہے اور دلوں میں جو روگ ہیں ان کے لئے شفا ہے اور رہنمائی کرنے والی ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے‘‘۔ [يونس: 57] اور درود وسلام ہو پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو یہ فرماتے ہیں کہ ’’ بیشک اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کے ساتھ اس کی دوا بھی اتاری ہے جس نے جان لیا اس نے جان لیا اور جو جاہل رہا وہ جاہل ہی رہا ‘‘۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب