کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 83

نظر بد کا جادو سے تعلق : باری جل وعلا کا سورہ فلق میں یہ فرمان : { وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ (4) وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ } [الفلق: 4، 5] ’’اور گرہ (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی)۔اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے‘‘۔ ( ملاحظہ کریں کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے کیسے ‘‘نفاثات ‘‘ کو معرفہ اور اس سے قبل ( غاسق اور حاسد) کونکرہ بیان کیا ہے ؟ کیونکہ ہر گرہ پر پھوکنے والے جادوگر میں شر ہے ، جبکہ ہر غاسق اور حاسد صاحبِ شر نہیں ہوتا ) ۔ 

  • فونٹ سائز:

    ب ب