کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 86

پانچویں فصل نظر بد اور جادو سے بچاؤ کی تدابیر مصیبت کے نزول سے قبل اس سے بچانے اور محفوظ رکھنے والے اعمال : ۱: بندہ اپنے رب کو یاد رکھے اس کے اوامر کی اطاعت کرتے ہوئے : جیساکہ مسجد میں باجماعت پانچ وقت کی نماز وں کی پابندی کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ جس آدمی نے صبح کی نماز پڑھی تو وہ اللہ کی ذمہ داری میں ہے اللہ کی ذمہ داری میں خلل نہ ڈالو تو جو اس طرح کرے گا اللہ اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں ڈال دے گا‘‘۔ والدین کی اطاعت اور ان سے حسنِ سلوک ۔ نفلی نمازوں ، روزوں اور قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کرنا ۔ اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے منع کردہ امور سے اجتناب کرے ۔ حرام چیزوں پر نظر ڈالنے سے بچے ، بیہودہ چینلز سے دور رہے ، گانوں کے گانے اور سننے کو ترک کردے ، منکرات پر مبنی مجالس کا بائیکاٹ کرے ۔ ایسا کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کی وہ حفاظت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے ، جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس فرمان کے ذریعے بشارت دی کہ ’’ احفظ اللہ یحفظک ‘‘اللہ کو ہمیشہ یاد رکھ وہ تجھے محفوظ رکھے گا ‘‘۔ ۲:اذکار واوراد کا کثرت سے اہتمام کرے ۔ قرآن وسنت سے ثابت شدہ اذکار اور داعاؤں کا اہتمام کرنا ، ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے

  • فونٹ سائز:

    ب ب