کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 88

یومیہ اذکار تعداد ِاذکار فوائد وثمرات  آیۃ الکرسی صبح وشام ایک مرتبہ، سوتے وقت ایک مرتبہ، ہرفرض نماز کے بعد ایک مرتبہ۔ فرشتوں کےذریعہ حفاظت، شیاطین کو گھروں سےبھگانے کا ذریعہ، جنت میں داخلے کا سبب۔  سورہ ِبقرۃ آخری دو آیتیں ایک مرتبہ شام میں یا نیند سے قبل یا اپنے گھر میں پڑھیں۔ ہر قسم کی شریر چیزوں کے شرسے حفاظت اور تین راتوں تک شیاطین کو گھر سے دور رکھنے کا ذریعہ۔  سورہ اخلاص (قل ھو اللہ احد) اور معوذتان (سورہ فلق) (سورہ الناس) صبح وشام تین تین مرتبہ، سوتے وقت ایک مرتبہ، ہرفرض نماز کے بعد ایک مرتبہ۔ ہر قسم کی شریر چیزوں کے شرسے بچاؤ اور انسانی نظربد سے حفاظت۔  بِسْمِ اللهِ الّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِيْ الأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ العَلِيْمُ۔  صبح وشام تین بار۔ کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا،اچانک افتاد سے حفاظت، ہرتکلیف سے بچاؤ کا ذریعہ۔  

  • فونٹ سائز:

    ب ب