کتاب: سہہ ماہی مجلہ البیان کراچی - صفحہ 36
زہد کی تعریف اور ائمہ کرام کے اقوال امام جرجانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ : ’الزھد فی اللغة ترک المیل إلی الشیء،وقیل:ہو ترک راحة الدنیا طلبًا لراحة الآخرة [ ’’زہد دراصل کسی چیز کی طرف میلان کو ترک کرنا ہے،بعض نے اس کی یہ تعریف بیان کی ہے’’ دنیا کی راحت کوآخرت کی راحت حاصل کرنے کے لئے ترک کرنا زہد کہلاتا ہے ‘‘۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ز ہدکی تعریف میں فرماتے ہیں : ’الزہد:ہو ترک ما لا ینفع فی الآخرة‘ ترجمہ ’’:ہر وہ چیز جو آخرت میں فائدہ نہ دے اسے ترک کرنا زہد کہلاتاہے ‘‘ ۔