کتاب: البیان اسلامی ثقافت نمبر - صفحہ 213

درپیش مسائل کے احسن جوابات دئیے جاتے ہیں۔خصوصا وہ پیجز جو کسی ٹیم ورک کی صورت میں کام کر رہے ہیں۔ کیونکہ ٹیم ورک کی صورت میں اس ٹیم کی قیادت ، گروپ کے بانی اور ٹیم ممبرز میں مضبوط سماجی تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ ٹیم ممبرز متنوع دینی ، سماجی ، ثقافتی ، سیاسی و تعلیمی موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ تصاویر ، آڈیو اور ویڈیو کلپس ، مفید مضامین ، مختصر و لمبی تحریروں اور کتابوں کے لنکس ، اچھی ویب سائٹس کے لنکس ، مختلف موضوعات پر تبصرہ و اظہار خیال ، آپس میں مشورہ ، تعمیری بحث مباحثہ اور گروپ کی صورت میں سوال و جواب کی تیز و آسان سہولیات اس ویب سائٹ کی ایسی خصوصیات ہیں جو اسے نہ صرف تکنیکی طور پر اس طرح کی دیگر ویب سائٹ سے ممتاز کرتی ہیں بلکہ اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کا جواز بھی عطا کرتی ہیں۔ 2 بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں کا اس ویب سائٹ کے استعمال کنندگان کو عالم اسلام میں درپیش واقعات کی خبر رسانی ، مقبوضہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہی ، عالم اسلام کی مزاحمتی قوتوں کی اپ ڈیٹس فراہم کرنا ، خصوصا ان خبروں کو جنھیں اسلام دشمن میڈیا خصوصی طور پر نظر انداز کرتا ہے ، جنھیں بہ زور دبا دیا جاتا ہے یا ایسی خبروں کے سورسز یعنی میگزین ، ویب سائٹ ، فورم وغیرہ کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ 3 مفید ، کار آمد اور معلوماتی کتابوں ، مضامین اور ویب سائٹس کو دوسرے ویزیٹرز تک پہنچانا۔ 4 دوستوں ، رشتے داروں اور خصوصا ان لوگوں سے جو دور دراز مقامات پر ہیںسے بات چیت اور گفتگو کے آسان مواقع فراہم ہونا۔ تعلقات کو قائم و دائم رکھنے اور رشتوں کو مضبوط بنانے میں باہمی ربط بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں اور اس کی اسلام میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ فیس بک میزان شریعت میں : فیس بک کا ممبر بننے کے حوالے سے جہاں تک شرعی حکم کا تعلق ہے یہ بات اس شخص کی نیت پر منحصر ہے، جو اس کا رکن بننا چاہ رہا ہے۔ اگر تو وہ کوئی صاحب علم ہے ، یا کسی دعوتی گروپ کا حصہ ہے تو پھر اس بات کی اجازت ہے اور ان فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے جو اس ویب سائیٹ کی طرف سے

  • فونٹ سائز:

    ب ب