کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 116

مولانا مئوی نے حافظ کی یہ عبارت بعینہٖ اپنی کتاب (رکعات تراویح) کے صفحہ ۷۵ پر نقل کی ہے مگر یہاں اس کو نظر انداز کر گئے ہیں ۔ اس لئے کہ یہاں ان کے منشا کے خلاف ہے اور وہاں بظاہر ان کے منشاء کے موافق ہے ۔ حافظ نے یہ بھی لکھا ہے : انی احکم علی کل شخص منهم یحکم یشمل اصح ما قیل فیه اعدل ما وصف به (تقریب ص۱) یعنی اس کتاب میں کسی راوی پر میں وہی حکم لگاؤں گا جو اس کے حق میں کہے گئے اقوال میں سب سے زیادہ صحیح اور اس کے متعلق بیان کیے گئے اوصاف میں سب سے زیادہ مناسب ہو گا ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حافظ کے نزدیک عیسیٰ کے متعلق کوئی سخت جرح مقبول نہیں ۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب