کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 208

(۴) نعیم بن حماد الخزاعی احد الائمۃ الاعلام علی لین فی حدیثہ کنیتہ ابو عبد ا للہ الغرضی الاعور الحافظ سکن مصر ۔ (میزان الاعتدال ص۲۳۸ ج۳ ) غور کیجئے ! حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے نعیم بن حماد کو ایک بڑا امام اور حافظ کہا ہے ، لیکن اس کے باوجود روایتِ حدیث کے اعتبار سے ان کی شان میں وہ لفظ استعمال کیا ہے جس کا شمار تعدیل و توثیق میں نہیں بلکہ الفاظ جرح میں ہے ۔ خواہ معمولی اور ہلکے درجہ کی سہی ۔ تاہم ہے جرح ہی ۔ اس کو توثیق نہیں کہیں گے ۔ اسماء الرجال کی کتابوں میں ایسی بہت سی مثالیں موجودہیں مگر اند کے با تو گفتم و بدل تر سیدم کہ آزردہ شوی ورنہ سخن بسیا راست ان مثالوں کی موجودگی میں اب اس میں کیا شبہہ باقی رہ جاتا ہے کہ

  • فونٹ سائز:

    ب ب