کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 297

یعنی محدثین کا اس میں اختلاف ہے کہ جب راوی اور مروی عنہ کے مابین ملاقات ثابت ہو تو اس صورت میں لفظ ’’ان‘‘ بھی ’’عن‘‘ ہی کی طرح اتصال پر محمول ہوگا یا نہیں تو امام مالک سے مروی ہے کہ ’’عن‘‘ اور ’’ان‘‘ دونوں برابر ہیں اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک دونوں برابر نہیں ہیں ۔ ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے جمہور علما اہل علم سے نقل کیا ہے کہ عن اور ان دونوں برابر ہیں اور یہ کہ الفاظ اور حروف کا درحقیقت کوئی اعتبار نہیں بلکہ دارومدار اس بات پر ہے کہ دونوں میں ملاقات اٹھنا بیٹھنا روایت کا سننا اور ایک دوسرے کو دیکھنا ثابت ہو ۔ جب باہمی ملاقات اور سماع کا ثبوت ہو جائے گا تو اس حالت میں ایک دوسرے سے خواہ کسی لفظ کے ساتھ حدیث بیان کریں وہ اتصال ہی پر محمول ہو گا ۔ بشرط یہ کہ راوی مدلس نہ ہو

  • فونٹ سائز:

    ب ب