کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 45
یہی بات تعبیر اور انداز بیان کے تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ امام شافعی رحمہ اللہ علامہ سبکی، علامہ شوکانی وغیرہ سب نے کہی ہے ۔ قولہ : اور سبکی شرح منہاج میں لکھتے ہیں : اعلم انہ لم ینقل کم صلی صلی اللہ علیہ وسلم فی تلک اللیالی ہد ہو عشرون اواقل (تحفۃ الاخیار ص ۱۱۶ و مصابیح ص ۴۴ رکعات ) ج : یہاں بھی مولانا نے سلسلہ عبارت کے بعض ضروری حصے حذف کر دیئے ہیں جیسا کہ مصابیح ، تحفتہ الاخیار ، مسک الختام ۔ ان تینوں کتابوں کی طرف رجوع کرنے سے معلوم ہوتا ہے ۔ مصابیح للسیوطی میں یہ عبارت زیادہ تفصیل کے ساتھ منقول ہے ۔ چنانچہ اسی سلسلہ عبارت میں علامہ سبکی نے امام مالک رحمہ اللہ کا یہ قول نقل کیا ہے : قال الجوزی من اصحابنا عن مالک انہ قال الذی جمع علیہ الناس عمر بن الخطاب احب الی وہو احدی عشرة رکعة و ہی صلوٰة رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ علامہ سبکی نے امام مالک کے اس قول کے نقل کرنے کے بعد نہ تو اس کی صحت سے انکار کیا ہے اور نہ یہ کہا ہے کہ تراویح کے علاوہ کسی دوسری نماز کے