کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 8

کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ مصنف: فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان پبلیشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام ترجمہ: علامہ عبداللہ ناصر رحمانی زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ مقدمہ از مترجم ان الحمد ﷲ نحمدہ ونستعینہ ، ونستغفرہ ، ونعوذ باللہ من شرور انفسنا، ومن سیئات أعما لنا، من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ، ومن یضلل فلاھادی لہ، وأشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ، وأشھد أن محمدا عبدہ ورسولہ ۔ { یَاأَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اتَّقُوْا اللہ حَقَّ تُقَا تِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ }(آل عمران:۱۰۲) { یَاأَیُّھَاالنَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الذِّیْ خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَبَثَّ مِنْھُمُا رِجَا لًا کَثِیْرًا وَّنِسَا ئً وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامِ اِنَّ اللہ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا } (النساء: ۱ ) { یَاأَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اتَّقُوْا اللہ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِ یْداً یُصْلِحْ لَکُمْ أَعْمَا لَکُمْ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَمَنْ یُّطِعَ اللہ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا} (الاحزاب:۷۰،۷۱) أما بعد: فان أصدق الحدیث کتاب اللہ ، وأحسن الھدی ھدی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، وشر الامور محد ثا تھا ، وکل محد ثۃ بد عۃ ، وکل بد عۃ ضلالۃ ، وکل ضلالۃ فی النار ۔ عقیدہ جیسے اہم موضوع پر مزید ایک کتاب نظرِ قارئین ہے،اس معرکۃ الآراء موضوع پر ہمارے ادارے ’’ مکتبۃ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام ‘‘ کی یہ مسلسل ساتویں کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے روزِ آخرت ہمارے میزانِ حسنات کا ذخیرہ بنادے۔آمین ۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب