کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 117

ترجمہ:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مَردوں پر لعنت فرمائی جو مخنث کاروپ دھارلیتے ہیںاور ان عورتوں پر بھی جومَردوں کی مشابہت اپنالیتی ہیں۔ عن عائشہ رضی اللہ عنھا قالت:( لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الرجلۃ من النساء) ترجمہ:عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کاروپ دھانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ قال الھیتمی:وأحمد بسند حسن:(لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المترجلات من النساء المتشبھات بالرجال) ترجمہ:ہیتمی کہتے ہیں:امام احمد بن حنبل نے بسندِحسن روایت فرمایا ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کی مشابہت اختیارکرکے،مردانہ روپ دھارنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اس معنی کی بہت زیادہ احادیث موجود ہیں۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب