کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 131

بالبراز بلا إزار، فصعد المنبر فحمد اللہ وأثنی علیہ، ثم قال :(إن اللہ حیی ستیر یحب الحیاء والستر، فإذا اغتسل أحدکم فلیستتر. ترجمہ:یعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کھلے مقام پر تہبند پہنے بغیر غسل کرتے ہوئے دیکھا،توآپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان فرمائی،پھر فرمایا:بے شک اللہ تعالیٰ بہت ہی باحیاء اور بہت ہی پردے والاہے،اللہ تعالیٰ  کو حیاء اور سترپوشی بہت پسند ہے،جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے تو مکمل پردے میں ہوکر (یالوگوںکی نگاہوں سےاوجھل ہوکر)غسل کرے۔ امیرالمؤمنین عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک گورنر کو خط میں یہ بات لکھی:پھر تم اپنے علم کے مطابق (مختلف آراء میں) ایسی رائے کاقصدکروجواللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب اور مشابہ للحق ہو۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب