کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 132

وجہِ استدلال سترپوشی اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے،توپھر عورت پر واجب ہے کہ وہ عورتوں اورمحرم مَردوں کی موجودگی میں اپنے جسم کے ان حصوں کو جوعام طور پہ ظاہر نہیں ہوتے کی نمائش نہ کرے (یہ بات )حیاء اور سترپوشی کے زیادہ قریب اورمناسب ہے۔(اگرچہ کچھ فقہاء نے دوسراقول بھی اختیارکیا ہے)مگر یہ قول اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب اور مشابہ للحق ہے؛کیونکہ اس میں ستروحیاء کی متقاضیات پوری طرح موجود ہیں۔ چھبیسویں دلیل عن حسین بن علی رضی اللہ عنھما قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :(إن اللہ یحب معالی الأمور وأشرافھا ویکرہ سفسافھا)

  • فونٹ سائز:

    ب ب