کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 70

ترجمہ:مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغت کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور اللہ بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے ۔ باقی نصوص بھی (مذکورہ فرق کے تناظر میں)اسی نکتہ پر قائم ہوں گے۔ جہاں تک فہمِ صحابہ کا تعلق ہے ،تواس کی معرفت ان سے منقول تفسیر کی روشنی میں حاصل ہوسکتی ہے،یہ تفسیر قولی بھی ہے اور عملی بھی۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب