کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 81

انہی میں شمارہوگا۔ پانچویں دلیل عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : (المرأۃ عورۃ، فإذا خرجت استشرفھا الشیطان) ترجمہ:عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت پوری کی پوری پردہ ہے، پس جب گھر سے باہر نکلتی ہے توشیطان اسے جھانکنے لگتاہے۔ وعن عبداللہ بن عمررضی اللہ عنھما عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: (المرأۃ عورۃ) عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت مکمل پردہ ہے ۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب