کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 90

اپنے جسم کی نمائش کرے،بندہ کا یہ متکبرانہ طور، اللہ تعالیٰ کو قطعی ناپسند ہے۔ بہت سی ضعیف الایمان اورناقص العقل عورتیں چھوٹا اور باریک اور تنگ لباس پہننے اور جسم کی نمائش کرنے میں فخر محسوس کرتی ہیں،یہ کبر نہیں تواورکیاہے؟ فطرتیں کس قدر الٹی ہوچکی ہیں،اللہ تعالیٰ کی پناہ۔ آٹھویں دلیل عن أسامۃ بن زید رضی اللہ عنھما قال :کسانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبطیۃ کثیفۃ، کانت مما أہداھا دحیۃ الکلبی، فکسوتھا إمرأتی ، فقال لی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ما لک لم تلبس القبطیۃ؟ قلت:یارسول اللہ کسوتھا إمرأتی،فقال لی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرھا فلتجعل تحتھا غلالۃ، إنی أخاف أن تصف حجم عظامھا.

  • فونٹ سائز:

    ب ب