کتاب: عورت کا لباس - صفحہ 99

دسویں دلیل عن ابن عمررضی اللہ عنھما قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :(من لبس ثوب شھرۃ ألبسہ اللہ یوم القیامۃ ثوبا مثلہ ثم تلھب فیہ النار) ترجمہ:عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہمااسے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص لباسِ شہرت پہنے گا،اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ویساہی لباس پہنادے گا،پھر اس میں جہنم کی آگ بھڑکادی جائے گی۔ لباسِ شہرت سے مراد وہ لباس ہے جو معاشرہ میں موجود لوگوں کے عادی لباس کے خلاف ہو،ابن عقیل فرماتے ہیں:لوگوں کی عادات سے باہر نکلنا درست نہیں،سوائے حرام امور کے۔ حدیث سے وجہِ استدلال

  • فونٹ سائز:

    ب ب