کتاب: دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار - صفحہ 38
کی کوشش نہ کرو اور ایک دوسرے کے سودے پر اپنا سودا قائم کرنے کی کوشش نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ کے بندو!آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ (۵) عز ت وا حترام کی فضا ء مسلم معاشرہ میں ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کا احترام اور عزت وتوقیر بجالانا نیز تذلیل وتوہین اور عیب جوئی سے گریز کرنا باہمی محبت کی واضح دلیل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰٓی اَنْ یَّکُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْہُمْ وَلَا نِسَاۗءٌ مِّنْ نِّسَاۗءٍ عَسٰٓی اَنْ یَّکُنَّ خَیْرًا مِّنْہُنَّ ۚ وَلَا تَلْمِزُوْٓا اَنْفُسَکُمْ وَلَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ ۭ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِیْمَانِ ۚ وَمَنْ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰۗیِٕکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا کَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ ۡ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا یَغْتَبْ بَّعْضُکُمْ بَعْضًا ۭ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنْ یَّاْکُلَ لَحْمَ اَخِیْہِ مَیْتًا فَکَرِہْتُمُوْہُ ۭ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۭ اِنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ رَّحِیْمٌ] ترجمہ:مؤمنو!کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ،ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوںاور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخرکریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں اور اپنے