کتاب: درود -1 - صفحہ 14

حیات طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک نظر میں 22 اپریل 571 ء واقعہ فیل کے50 یا 55 روز بعد 22 اپریل 571ء بمطابق 9 ربیع الاول موسم بہارمیں بروز سوموار مکہ مکرمہ میں ولادت باسعادت ہوئی۔ 4 یا 5 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم - 575یا 576 ء قبیلہ بنو سعد کے ہاں چوتھے یا پانچویں سال شق صدر (سینہ چاک کئے جانے) کا پہلا واقعہ پیش آیا۔ 6 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم -577 ء 6 سال کی عمر میں والدہ انتقال کرگئیں۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب