کتاب: درود -1 - صفحہ 4

کتاب: درود -1 مصنف: خالد محمود کیلانی پبلیشر: ترجمہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق میں سے ایک حق اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت دروس پڑھنا پے۔ مذکورہ کتاب میں درود کا معنی و مفہوم ، اہمیت ، پڑھنے کے مواقع ، مسنون الفاظ کو بیان کیا گیا ہے تاکہ مکمل علم کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلقہ اس ھق کو ادا بھی کیا جائے اور اس حوالے سے مروجہ بدعات و خرافات سے بھی محفوظ رہا جائے۔ عرض ناشر قارئین کرام ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنااللہ تعالیٰ کا حکم ہے ، جس سے انکار علامت کفر ہے ۔ درود شریف کا بکثرت اہتمام کرنا ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ لگاؤ تعلق و وابستگی کا ذریعہ اور سچا مومن ہونے کی دلیل ہے۔ درود شریف بکثرت پڑھنے کے فیوض و برکات ، جو احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں ان کے پیش نظر یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ اہل ایمان کے لئے درود شریف جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت و شیفتگی کی علامت ہے

  • فونٹ سائز:

    ب ب