کتاب: درود -1 - صفحہ 57

معلوم ہے البتہ در ود بھیجنے کا طریقہ ہمیں بتائیے ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے یہاں تک کہ ہم نے خواہش کی یہ آدمی ایسا سوال نہ کرتا ‘ تو اچھا تھا پھر کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ ’’ جب تم مجھ پر درود بھیجو ‘ تو کہو یا اللہ اُمی نبی محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم(علیہ السلام)اور آل ابراہیم(علیہ السلام)پر رحمت نازل فرمائی اور اے اللہ ! اُمی نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اس طرح برکت نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی، تو یقینا اپنی ذات میں آپ محمود او ر بزرگ ہے‘‘۔ (فضل صلاۃ علی

  • فونٹ سائز:

    ب ب