کتاب: درود -1 - صفحہ 84

٭ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنا مسنون ہے۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو تین مرتبہ یہ کلمات ادا فرماتے «سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ، وَ سَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ » تیرا عزت والا رب ان تمام عیوب سے پاک ہے جو کافر بیان کرتے ہیں، سلام رسولوں پر اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہی سزا وار ہے۔‘‘ (ابویعلی)

  • فونٹ سائز:

    ب ب