کتاب: شرف اصحاب الحدیث کا اردو ترجمہ فضائل اہل حدیث - صفحہ 6

کتاب: شرف اصحاب الحدیث کا اردو ترجمہ فضائل اہل حدیث مصنف: حافظ ابو بکر الخطیب البغدادی رحمہ اللہ پبلیشر: دارالتقویٰ کراچی ترجمہ: مولانا خالد گرجاکھی علامہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کی کتاب شرف اصحاب الحدیث کا یہ اردو ترجمہ بنام فضائل اہل حدیث مولانا خالد گرجاکھی صاحب نے کیا ہے ۔ اہل حدیث نام ہے قرآن و سنت پر عمل ہپیرا ہونے والوں کا۔ اور یہ منہج رہا ہے صحابہ ، تابعین اور تمام محدثین کا۔ اور اب اسی منہج ہر اہل حدیث قائم ہیں جو قال اللہ و قال الرسول کے منہج پر قائم ہیپں۔ عقائد و عبادات سے لے کر معاملات تک جو کچھ خرابیاں اور خرافات نظر آتی ہیں در حقیقت محدثین کے معتدل اور اقوم طریق فکر کو نظر انداز کرنے کا شاخسانہ ہیں جس کی دعوت ہمیشہ ہر فرزند اہل حدیث نے زمان و مکان کا خیال کئے بغیر دی اور اسی دعوت کو امام ابو بکر خطیب نے ’’ شرف اصحاب الحدیث ‘‘ میں پیش کیا ہے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب