کتاب: فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان - صفحہ 38

اصطلاحاتِ حدیث 1 صحیح جس کی سند متصل ہو، راوی عادل اور قوی الحافظہ ہو، روایت شاذ اورمعلل نہ ہو۔ 2 حسن جس کی سند میں کوئی راوی متہم نہ ہو، روایت شاذ نہ ہواگرچہ راوی قوی الحافظہ نہ ہو۔ 3 ضعیف جس میں حسن اور صحیح کے شرائط پورے نہ پائے جاتے ہوں۔ 4 مسند جس کی سند نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتی ہو، مرفوعاً یا موقوفاً 5 مرفوع جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہو اکثر اہل علم کے نزدیک صحابی رضی اللہ عنہم جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے کوئی بات منسوب کریں تو وہ بھی مرفوع ہے۔ 6 معلّق جسکی سند کی ابتداء سے ایک یاایک سے زیادہ راوی حذف کر دیا گیا ہو۔ 7 غریب جس کا راوی صرف ایک ہو۔ 8 موقوف جس کی سند صحابی پر ختم ہوتی ہو۔ 9 مقطوع جس کی سند تابعی پر ختم ہوتی ہو۔ 10 مرسل جس کے سلسلہ سند میں تابعی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےدرمیانی صحابی کا ذکر نہ ہو۔ 11 منقطع جس کی سند از اوّل تا آخر مکمل نہ ہو بلکہ کوئی راوی ساقط ہو گیا ہو۔ 12 معضل جس کی سند سے دوراوی ساقط کر دئیے گئے ہوں۔ 13 منکر جس کا راویضعیف ہو اور ثقہ راویوں کی مخالفت کرتا ہو۔ 14 مدلس جس کا راوی اپنے شیخ کو درمیان سے غائب کر کےبراہِ راست اوپر کے راوی سے حدیث بیان کرتا ہو 15 موضوع نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات نہیں فرمائی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دی جائے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب