کتاب: فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان - صفحہ 45

’’سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ میری طرف جھوٹی بات منسوب کرناعام انسانوں کی طرف جھوٹ منسوب کرنے سے مختلف ہے، جس نے میری طرف جھوٹ منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ عن علي قال قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم لا تكذبوا على فانه من كذب على فليلج النار  ’’سیدنا علی رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری طرف جھوٹ منسوب نہ کرو، جس نے میری طرف جھوٹی بات منسوب کی اس کا ٹھکانہ جہنم ہے‘‘۔ عن عبدالله بن زبير قال قلت لزبير اني لا اسمعك تحدث عن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم كما يحدث فلان و فلان قال اما اني لم افارقه منذ اسلمت ولكن سمعته يقول من كذب علي فليتبوأ مقعده من النار ’’عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں روایت نہیں کرتے جس طرح فلاں فلاں صحابی روایت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جب سے میں مسلمان ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوا لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ عن سلمة ابن الاكوع قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم من يقل علي ما لم اقل فليتبوأ مقعده من النار 

  • فونٹ سائز:

    ب ب