کتاب: فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان - صفحہ 62

’’آسمان پر اللہ کو ناپسند ہے کہ ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ سے زمین پر کوئی غلطی سرزد ہو‘‘۔ اذا كان يوم القيامة يكون ابوبكر على احد اركان الحوض وعمر ’’قیامت کے روز ابوبکر رضی اللہ عنہ حوضِ کوثر کے ایک رکن پرہوں گے اور عمر رضی اللہ عنہ دوسرے پر‘‘۔ خرج علينا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم وابوبكر عن يمينه وعمر عن شماله فقال هكذا يبعث يوم القيامة ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے روبرو تشریف لائے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے دائیں اور عمر رضی اللہ عنہ بائیں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی طرح قیامت کے دن اٹھایا جائے گا‘‘۔ ما في الجنة شجرة الا مكتوب على كب ورقة منها لا اله الا الله محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ابوبكر الصديق وعمر الفاروق وعثمان ذالنورين جنت کے ہر درخت کے ایک ایک پتہ پر لکھا ہوا لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، عثمان ذی النورین رضی اللہ عنہم ‘‘

  • فونٹ سائز:

    ب ب