کتاب: فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان - صفحہ 81

موسیٰ علیہ السلام نے اپنے اصحاب کو جبارین کے شہر میں جانے کا حکم دیا تو جو ان کے ساتھ تھے وہ چل پڑے تآنکہ شہر کے قریب رکے۔ اس مقام کا نام اریحہ تھا۔موسیٰ علیہ السلام نے بارہ لوگوں کو شہر کی خبر لانے کے لئے بھیجا ، وہ لوگ شہر میں داخل ہوئے تو وہ قوم ان کو بڑی عجیب نظر آئی، لوگ خوب لمبے چوڑے دکھائی دئیے توی ہ بارہ کسی کے باغ میں گھس گئے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب