کتاب: انسان کی عظمت کی حقیقت - صفحہ 10

یہی عقیدہ احمد رضاخان بریلوی کا ہے سوال :حضرت منصور تبریز و سرمد نے ایسے الفاظ کہے جن سے خدائی ثابت ہے لیکن وہ ولی اللہ گنے جاتے ہیں اور فرعون شداد ، ہامان و نمرود نے دعوی کیا تھا تو مخلد فی النار ہوئے اس کی کیا وجہ ہے۔ جواب:ان کافروں نے خود کہا اور ملعون ہوئے اور انہوں نے خود نہ کہا اس نے کہا جسے کہنا شایان شان ہے اور آواز بھی انہی سے مسموع ہوئی جسے حضرت موسی علیہ السلام نے درخت سے سنا انی انا اللہ میں ہوں رب اللہ سارے جہاں کا کیا درخت نے کہا تھا حاشا بلکہ اللہ نے یونہی یہ حضرات اس وقت شجر موسی ہوتے ہیں یہ تو تھے تین حنفی المسلک علماء کے خیالات وحدۃ الشھود اور ابن العربی کے بارے

  • فونٹ سائز:

    ب ب