کتاب: انسان کی عظمت کی حقیقت - صفحہ 111

صرف اور صرف اللہ کی رضا اور عبادت اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی سے حاصل ہوتی ہے۔اور تمہارے یہ صوفیانہ روموز صرف حجروں میں بیٹھ کر بتلانے کے قابل ہیں کہ جہاں سب معتقد اور مرید ہوتے ہیں اورخصوصاً اس وقت جبکہ دہریت اور لادینیت کا دور دورہ ہے ان تخیلات اور سفسطات اور موضوع روایتوں کو ذرا بھی باہر نہ نکالا جائے کیونکہ دشمنان اسلام کواس سے زیادہ موقعہ ملے گا لہذا اللہ کی مخلوق کو قرآن سنائیں اور صحیح احادیث بتلائیں ۔یہی رہنمائی کیلئے کافی ہیں اور انہی میں انسان کی عظمت ہے ۔ وما علینا الا البلاغ المبین و انا العبد ابو محمد بدیع الدین شاہ الراشدی (رحمہ اللہ )

  • فونٹ سائز:

    ب ب