کتاب: انسان کی عظمت کی حقیقت - صفحہ 93

اولاً: امتی کو بھی نبی کی طرح معصوم مانا گیا ہے جبکہ یہ عقیدہ اہل السنۃ کے عقیدے کے خلاف ہے ۔ ثانیاً: حدیث مبارکہ میں ایک شخص کا تذکرہ ملتا ہے جس نے ایک خواب دیکھا جب اس نے خواب بیان کیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا یارسول الله بابی انت و امی دعنی فاعبرها فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم عبرها. ۔ یارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اخبرنی بابی انت و امی اصبت ام اخطات قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم اصبت بعضها و اخطات بعضا قال والله یارسول الله لتحدثنی مالذی اخطات قال لاتقسم۔ یارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اخبرنی بابی انت و امی اصبت ام اخطات قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم اصبت بعضها و اخطات بعضا قال والله یارسول الله لتحدثنی مالذی اخطات قال لاتقسماللہ کے رسول میرے ماں باپ آپ پر قربان بتلائیے کہ میں نے صحیح تعبیر بیان کی یا غلط؟اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ صحیح اور کچھ غلط ہے تو ابوبکر نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی قسم آپ ضرور بتلائیے کہ میں نے کیا غلطی کی ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم مت کھاؤ؟ مذکورہ حدیث سے ثابت ہو کہ کوئی بھی امتی معصوم نہیں ہے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب