کتاب: اسلام اور مستشرقین - صفحہ 1

کتاب: اسلام اور مستشرقین مصنف: ڈاکٹر حافظ محمدزبیر پبلیشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور ترجمہ: زیر تبصرہ کتاب " اسلام اور مستشرقین " مجلس التحقیق الاسلامی کے سابق رکن اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل نوجوان محترم ڈاکٹر حافظ محمد زبیر تیمی صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے مستشرقین کے حوالے سے تاریخی نوعیت کی تفصیلات جمع فرما دی ہیں تاکہ اہل اسلام مستشرقین کی تاریخ سے آگاہی حاصل کرتے ہوتے ان کے مذموم مقاصد سے آگاہ ہو سکیں،اور ان کی فکری جنگ کا کما حقہ جواب دے سکیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین مقدمہ موضوع کا تعارف ماڈرن یورپ میں احیائے علوم اور نشاۃ ثانیہ(Enlightenment and Renaissance) کی تحریک کے نتیجے میں علوم جدید کی تدوین عمل میں آئی۔ اہل یورپ کی ایک جماعت نے جدید سائنسی علوم سے ہٹ کر علوم اسلامیہ اور مشرقی فنون کو اپنی تحقیقات کا مرکز بنایا اور اسی میں اپنی زندگیاں کھپا دیں۔ اس ریسرچ کے نتیجے میں پچھلی دو صدیوں میں انگریزی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر معروف یورپی زبانوں میں اسلام کا ایک ایسا جدید ورژن مدون ہو کر ہمارے سامنے آیا ہے جسے اسلام کی یورپین تعبیر قرار دیا جا سکتا ہے۔ اہل یورپ کی تحقیق کا جہاں دنیائے اسلام کو کچھ فائدہ ہوا کہ اسلامی مخطوطات (Manuscripts) کا ایک گراں قدر ذخیرہ اشاعت کے بعد لائبریروں سے نکل کر اہل علم کے ہاتھوں میں پہنچ گیا تو وہاں اس سے پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔ یہودی، عیسائی اور لامذہب مغربی پروفیسروں کی ایک جماعت نے اسلام، قرآن مجید، پیغمبر اسلام، اسلامی تہذیب وتمدن اور علوم اسلامیہ میں تشکیک وشبہات پیدا کرنے کی ایک تحریک برپا کرتے ہوئے اہل اسلام کے خلاف ایک فکری جنگ (Intellectual War) کا آغاز کر دیا۔ سابقہ لٹریچر کا تعارف اہل مغرب کی اس منفی تنقید کے ردعمل میں مسلمانوں کی ایک جماعت نے دین اسلام کا دفاع کیا اور مستشرقین کی زہریلی نقد کے جواب میں مستقل کتب، مقالات، رسائل اور تحقیقی مضامین شائع کیے۔ ذیل کی کتاب بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ برصغیر پاک وہند میں استشراق کے حوالے سے ہونے والے نمایاں کام میں دار المصنفین، اعظم گڑھ کا ۱۹۸۲ء میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار ہے کہ جس میں پڑھے گئے مقالہ جات ’’اسلام اور مستشرقین‘‘ کے نام سے شائع کیے گئے۔ یہ کتاب ۷ جلدوں پر مشتمل ہے اور

  • فونٹ سائز:

    ب ب