کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 94

اس نے بھی مجھ پر ظلم کیا اور جس نے نماز پڑھی اور میرے لئے دعا نہ کی اس نے بھی مجھ پر ظلم کیا،اور جس نے دعا کی اور میں نے اس کا جواب نہ دیا تو میں نے اس پر ظلم کیاکیونکہ میرارب ظلم کرنے والا نہیں ہے۔ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر44 (( اِذَا تَوَضَّاْتُمْ فَاشْرَبُوْا اَعْیُنَکُمْ الْمَائَ وَلاَ تَنْفَضُّوْا اَیْدِیَکُمْ مِنَ الْمَائِ فَاِنَّہَا مَرَاوِحُ الشَّیْطَانَ )) جب وضو کرو تو آنکھیں خوب تر کرو اور اپنے ہاتھوں سے پانی کو نہ جھاڑو کیونکہ ہاتھ شیطان کے پنکھے ہیں۔ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ حدیث نمبر903 (( اِغْتَسِلُوْا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلَوْ کَاْسًا بِدِیْنَارٍ )) جمعہ کے روز غسل کروخواہ ایک دینار کے بدلے پیالہ بھر پانی لے کر ہی کرنا پڑے۔ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ حدیث نمبر158 (( مِنَ السُّنَّۃِ اَنْ لاَ یُصَلِّی الرَّجُلُ بِالتَّیَمُّمِ اِلاَّ صَلَاۃً وَاحِدَۃً ثُمَّ یَتَیَمَّمُ لِلصَّلاَۃِ الْاُخْرٰی )) سنت یہ ہے کہ ایک تیمم سے صرف ایک ہی نماز ادا کی جائے اور دوسری نماز کے لئے دوبارہ تیمم کیاجائے۔ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر423 (( مَنْ بَاتَ عَلٰی طَہَارَۃٍ ثُمَّ مَاتَ مِنْ لَیْلَتِہِ مَاتَ شَہِیْدًا )) جو وضو کرکے سویا پھر وہ اسی رات مرگیا وہ شہید ہے۔ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ629 (( مَنْ تَوَضَّاَ وَمَسَحَ عُنُقَہُ لَمْ یَغُلَّ بِالْاَغْلاَلِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) جس نے وضو میں گردن کا مسح کیااسے قیامت کے دن زنجیروں کی سزا نہیں دی جائے گی۔ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر744 مَنْ اَسْبَغِ الْوُضُوْئَ فِیْ الْبَرْدِ الشَّدِیْدِ کَانَ لَہٗ مِنَ الْاَجْرِ کِفْلاَنِ وَمَنْ اَسْبَغَ

  • فونٹ سائز:

    ب ب