کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 54

مسئلہ نمبر51:مثالی بیوی بننے کے لئے چار قابل تقلید مثالیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ((خَیْرُ نِسَائِ الْعَالَمِیْنَ اَرْبَعٌ مَرْیَمُ بِنْتِ عِمْرَانَ وَ خَدِیْجَۃُ بِنْتِ خَوَیْلَدٍ وَ فَاطِمَۃُ بِنْتِ مُحَمَّدٍ وَ آسِیَۃُ اِمْرَأَۃُ فِرْعَوْنَ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالطِّبْرَانِیُّ (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کائنات کی بہترین خواتین چار ہیں¡ حضرت مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا ¢حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلد£حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ¤فرعون کی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا ۔‘‘ اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب