کتاب: طلاق کے مسائل - صفحہ 56

اسے حاکم ،ابن حبان ،ابن ابی شیبہ ،دار قطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر54:شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کے لئے جنت کی حوریں بددعا کرتی ہیں۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ((لاَ تُوْذِیْ امْرَأَۃٌ زَوْجَہَا اِلاَّ قَالَتْ زَوْجَتُہٗ مِنَ الْحُوْرِ الْعَیْنِ لاَ تُؤْذِیْہِ قَاتَلَکِ اللّٰہُ فَاِنَّمَا ہُوَ عِنْدَکِ دَخِیْلٌ اَوْشَکَ اَنْ یُفَارِقَکِ اِلَیْنَا)) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ (صحیح) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کوئی عورت اپنے شوہر کو تکلیف پہنچاتی ہے تو موٹی آنکھوں والی حوروں میں سے اس (نیک شوہر )کی بیوی کہتی ہے اللہ تجھے ہلاک کرے اسے تکلیف نہ دے یہ چند روز کے لئے تمہارے پاس ہے عنقریب تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آنے والا ہے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب