کتاب: زکوۃ کے مسائل - صفحہ 67
مَصَارِفُ الــــــــزَّکَاۃِ زکاۃ کے مصارف مسئلہ نمبر:88 زکاۃکے مستحق آٹھ قسم کے لوگ ہیں۔ عَنْ زِیَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَبَایَعْتُہُ، فَذَکَرَ حَدِیثًا طَوِیلًا، قَالَ: فَأَتَاہُ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَعْطِنِی مِنَ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ’’إِنَّ اللَّہَ تَعَالَی لَمْ یَرْضَ بِحُکْمِ نَبِیٍّ وَلَا غَیْرِہِ فِی الصَّدَقَاتِ، حَتَّی حَکَمَ فِیہَا ہُوَ، فَجَزَّأَہَا ثَمَانِیَةَ أَجْزَاءٍ، فَإِنْ کُنْتَ مِنْ تِلْکَ الْأَجْزَاءِ أَعْطَیْتُکَ حَقَّکَ‘‘ (رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ) حضرت زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیااورآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی حضرت زیاد طویل حدیث بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیااور کہا ’’مجھے صدقہ سے کچھ دیجئے۔‘‘نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا ’’زکاۃکے بارے میں اللہ تعالیٰ نہ تو کسی نبی کے حکم پر راضی ہوا۔اور نہ ہی کسی غیر کے حکم پر،یہاں تک کہ خود اللہ تعالیٰ نے زکاۃمیں حکم فرمایا اور زکاۃکے آٹھ مصرف بیان کئے پس اگر تو ان آٹھ میں سے ہے تو میں تجھ کو تیرا حق دوں گا۔‘‘(ورنہ نہیں)اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر:89 عاملین زکاۃ(زکاۃوصول کرنے والے لوگ)زکاۃسے معاوضہ لے سکتے ہیں خواہ غنی ہی ہوں۔ عَنِ ابْنِ السَّاعِدِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ اسْتَعْمَلَنِیْ عُمَرُ رضی اللہ عنہ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْہَا وَاَدَّیْتُہَا اِلَیْہِ اَمَرَ لِیْ بِعُمَّالَۃٍ فَقُلْتُ اِنَّمَا عَمِلْتُ لِلّٰہِ وَاَجْرِی عَلَی اللّٰہِ قَالَ خُذْ مَا اُعْطِیْتَ فَاِنِّیْ قَدْ عَمِلْتُ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم فَعَمَّلَنِیْ فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِکَ فَقَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم’’ اِذَا اُعْطِیْتَ شَیْئًا مِنْ غَیْرِ اَنْ تَسْاَلَہُ فَکُلْ وَتَصَدَّقْ ‘‘ (رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ) (صحیح)