کتاب: مسئلہ حیاۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - صفحہ 57
سہیلی اور شوکانی نے ان احادیث کے متعلق صحت یا ثقاہت کا ذکر فرمایا ہے اس کے باوجود مجھے اعتراف ہے کہ یہ ذخیرہ ضعف سے خالی نہیں بخاری رحمہ اللہ اور منذری رحمہ اللہ ذہبی وغیرہ ائمہ فن نے ان پر تنقید فرمائی ہے اور یہ حضرات سہیلی وغیرہ سے اپنے فن میں زیادہ مستند ہیں اس لیے اگر منشی صاحب اپنی رائے پر اصرار فرمائیں تو نہیں اس کا حق ہے۔ فان العلم امانۃ والجھل عن الحقائق خیانۃ والتمسک بالنصوص دیانۃ والاعراض عن التحریف والتاویل صیانۃ ومن حرم عن ذلک فقد حرم بعض الخیر واللہ ولی التوفیق علیہ توکلت وھوحسبی ونعم الوکیل ولا حول ولا قوۃ الاباللہ علیہ اعتمد والیہ انیب۔(الاعتصام ص۲۷ جلد ۱۰ مورخہ ۳ جنوری ۱۹۵۹ھ)