کتاب: رزق کی کنجیاں قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 7

کتاب: رزق کی کنجیاں قرآن وسنت کی روشنی میں مصنف: ڈاکٹر فضل الہی پبلیشر: ادارہ ترجمان الاسلام، گوجرانوالہ ، پاکستان ترجمہ: زیر تبصرہ کتاب رزق کی کنجیاں جس کے مصنف علامہ مولانا ڈاکٹر فضل الہی حفظہ اللہ ہیں جو کہ جماعت انتہائی علمی اور بزرگ شخصیات میں سے ایک ہیں۔ مذکورہ کتاب میں کتاب وسنت کی روشی میں رزق کےدس اسباب کےمتعلق گفتگوکی گئی ہے۔یقینا یہ کتاب ان لوگوں کے لئے رہنما کی حیثیت رکھتی ہے جوکسب معاش کی کوششوں میں مگن توہیں لیکن حصول رزق کےشرعی اسباب سےیاتوبےخبرہیں یا باخبرہونےکےباوجودانہیں فراموش کرچکےہیں اوران کےبارےمیں غلط فہمیوں کاشکارہیں- پیش لفظ إن الحمد لله، نحمدُه ونستغفره ونستعينه ونستهديه ونعوذُ بالله من شرورِ أنفسنا ومن سيئاتِ أعمالنا، من يهْدِ اللهُ فلا مضِلَّ له ومن يضلل فلا هادي له.  وأشهد أنْ لا إله إلا اللهُ وحده لا شريك له وأشهد أنَّ محمداً عبدُه ورسولُه صلی الله عليه وعلی آاله واصحابه اتباعه وبارك وسلم۔ اما بعد: بہت سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رزق حاصل کرنے کا مسئلہ ہے بلکہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد کا گمان یہ ہے قرآن وسنت کی تعلیمات کی پابندی رزق میں کمی کا سبب ہے۔ اس سے زیادہ تعجب اور دکھ کی بات یہ ہے کہ کچھ بظاہر دین دار لوگ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ معاشی خوش حالی اور آسودگی کے حصول کے لیے کسی حد تک اسلامی تعلیمات سے چشم پوشی کرنا ضروری ہے۔ یہ نادان لوگ اس حقیقت سے بے خبر ہیں یا با خبر ہونے کے باوجود اس بات کو فراموش کر چکے ہیں کہ کائنات کے مالک و خالق اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ دین میں جہاں اخروی معاملات میں رشد و ہدایت کارفرما ہے، وہاں اس میں دنیوی امور میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی گئی ہے۔ جس طرح اس دین کا مقصد آخرت میں انسانوں کو سرفراز و سربلند کرنا ہے، اسی طرح یہ دین اللہ تعالیٰ نے اس

  • فونٹ سائز:

    ب ب