کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 26

فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے ’’ کھانے اور بار بار کھانے سے معدہ کا بھرا رہنا سینکڑوں بیماریوں کے پیدا ہونے کا موجب ہے،میں نے مسلمانوں کا ایک مقولہ سن رکھا ہے:’’معدہ بیماریوں کا گھر ہے روزہ کی صورت میں پرہیز اصلِ علاج ہے ‘‘یہ اتنا سنہری اور زریں اصول ہے کہ میں اس انتہائی حکیمانہ قاعدے پر ایک لفظ کا اضانہ نہیں کرسکتا ،میرے خیال میں اسلام نے روزہ کی صورت میں دنیا بھر کی طب کا نچوڑ پیش کردیا ہے۔‘‘(مناھج الشریعیۃ الاسلامیۃ:۱/۱۰۲) ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے: ایک امریکی ڈاکٹر ’’ بندکیٹ ‘‘ کی رائے کا خلاصہ یہ ہے کہ مسلسل کھانے پینے سے دل کے ارد گرد چربی اور چکنائی جم جاتی ہے،جبکہ اس کے ازالے اور خاتمے کیلئے روزہ کا کردار بڑاحیرت انگیز ہے،روزہ تمام داخلی اعضاء کی صحت کی بحالی اور خون کی صفائی

  • فونٹ سائز:

    ب ب