کتاب: توحید اسماء و صفات - صفحہ 83

 ترجمہ:جور حمن ہے، عرش پر قائم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ینزل ربنا الی السماء الدنیا] ترجمہ:ہمارا رب آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [وَّجَاۗءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا۝۲۲ۚ ] ترجمہ: تیرا رب (خود )آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آجائیں گے) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِيْنَ مُنْتَقِمُوْنَ۝۲۲ۧ ] ترجمہ:( یقین مانو) کہ ہم بھی گنہگاروں سے انتقام لینے والے ہیں۔

  • فونٹ سائز:

    ب ب