سورة الفاتحة - آیت 3

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا (١)۔

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان دونوں صفات الٰہیہ پر کلام بسم اللہ کی تفسیر کے ضمن میں گذر چکا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں صفتیں چونکہ اللہ کی رحمت پر دلالت کرتی ہیں اس لیے بندے کے لیے ان میں ایک طرح کی ترغیب ہے۔ جبکہ صفت ربوبیت میں ترہیب و تخوفی ہے۔ اس سورت میں اللہ ترہیب و ترغیب دونوں کو جمع کردیا ہے، تاکہ بندہ اپنے مبود کی اطاعت و بندگی کی طرف زیادہ راغب ہو، اور اس کا اپنی زندی میں زیادہ اہتمام کرے۔